شوبز

زارانورعباس بالی ووڈ ایکٹرشاہ رخ کی محبت میں گرفتار

اداکارہ نےبالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کےفلم انڈسٹری میں 30 سال مکمل ہونےپراُنہیں خراجِ تحسین پیش کیا

پاکستان شوبزانڈسٹری کی خوبرواداکارہ زارانورعباس نےبالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کےفلم انڈسٹری میں 30 سال مکمل ہونےپراُنہیں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ زارا نورعباس نےگزشتہ روزفوٹواینڈ وڈیوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام پررائل ہولوے یونیورسٹی،لندن میں بنائی گئی اپنی کچھ نئی خوبصورت تصاویرشیئرکی ہیں۔ اُنہوں نےیہ تصاویرشیئرکرتےہوئےکیپشن میں شاہ رخ خان کی مشہورفلم’محبتیں‘ کا ایک ڈائیلاگ لکھا کہ’گوروکل کی ہوائیں بدل رہی ہیں‘۔

اُنہوں نےمزید لکھا کہ’آج کےدن شاہ رخ خان کےفلم انڈسٹری میں 30 سال مکمل ہوئےہیں اورمیں آج اس جگہ پرموجود ہوں جہاں ان کی فلم ’محبتیں‘ کےکچھ مناظرکی شوٹنگ کی گئی تھی‘۔ اُنہوں نےلکھا کہ’شاہ رخ خان سےمحبت آج بھی اتنی ہی مضبوط ہے‘۔ اداکارہ نےمزید لکھا کہ’جوکچھ میں نےصرف ٹی وی پردیکھا تھا اسےآج اپنی آنکھوں سےحقیقت میں دیکھنا ایک بہت اچھا احساس تھا‘۔ خیال رہےکہ شاہ رخ خان کی مشہورفلم ’محبتیں‘ کی شوٹنگ بھارت اوربرطانیہ کےمختلف مقامات پرکی گئی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.