شوبز

زرنش خان نےکرینہ کپورکو بھی پیچھےچھوڑ دیا۔

معروف پاکستانی اداکارہ زرنش خان نےبھارتی اداکارہ کرینہ کپورکا اندازکاپی کرلیا

معروف پاکستانی اداکارہ زرنش خان نےبھارتی اداکارہ کرینہ کپورکا اندازکاپی کرلیا۔ سوشل میڈیا کےمختلف پیجزپرزرنش خان کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے،جس میں اُنہیں وادیٔ ہنزہ کی خوبصورت سڑک پرسفرکرتےاوربالی ووڈ کی مشہورفلم ’جب وی میٹ‘ کےگانے ’یہ عشق ہائے‘ سےلطف اندوزہوتےہوئےدیکھا جاسکتا ہے۔ اداکارہ ناصرف گانا سنتے ہوئے محظوظ ہو رہی ہیں بلکہ وہ اس گانے پر بھارتی اداکارہ کرینہ کپور کے انداز کو کاپی کرتے ہوئے بھی نظر آرہی ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے زرنش خان کے کرینہ کپورکےاندازکو کاپی کرنے اور دوران سفر بالی ووڈ کا سننے پر ملا جلا سا ردِ عمل سامنے آرہا ہے۔ ایک صارف نے لکھا کہ اس گانے پر کرینہ کپورسے بہتراداکاری کوئی نہیں کرسکتا، باقی سب صرف اوور ایکٹنگ کرتے ہوئے لگتے ہیں۔  ایک صارف نے زرنش خان کی حمایت کرتے ہوئے لکھا کہ سب کو خوش رہنے کا حق ہے۔ ایک اور صارف نے لکھا کہ زرنش خان نے کرینہ کپور کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.