شوبز

اداکارہ علیزے شاہ کی ایک اور”واردات” سامنےآگئی

ایک پروڈکشن ہاؤس کی جانب سے’متحدہ پروڈیوسرزایسوسی ایشن‘ میں شکایت درج کروائی گئی ہے

پاکستانی خوبرواداکارہ علیزے شاہ کےبرے رویئےکےخلاف ایک پروڈکشن ہاؤس کی جانب سے’متحدہ پروڈیوسرزایسوسی ایشن‘ میں شکایت درج کروائی گئی ہے۔ معصوم سےچہرے کی مالک اداکارہ علیزے شاہ کوپاکستان شوبزانڈسٹری میں کام کرتےہوئےکئی سال گزرچکےہیں۔ اُنہیں اس انڈسٹری میں نیا بھی نہیں کہا جا سکتا،علیزے شاہ کئی پروجیکٹس میں کام کرکےاداکاری اورپیشہ ورانہ قواعد وضوابط کواچھی طرح سےجانتی ہیں پھربھی اُن کےغیرپیشہ ورانہ رویےسےمتعلق ایک اوراسکینڈل سامنےآیا ہے۔

متعدد میڈیا رپورٹس کےمطابق ’ایوری ڈے پروڈکشن ہاؤس‘ کی جانب سے’متحدہ پروڈیوسرزایسوسی ایشن‘ میں اداکارہ علیزے شاہ کےخلاف شکایت درج کروائی گئی ہے۔ پروڈکشن ہاؤس کےمطابق اُن کےپروجیکٹ پرکام کےدوران علیزے شاہ نےغیرمناسب رویہ اختیارکیا اوربغیر بتائےشوٹنگ چھوڑدی جس سےاُن کےکام میں خلل آیا ہےاورمالی نقصان کا سامنا بھی کرنا پڑا ہے۔ واضح رہےکہ اس سےقبل بھی متعدد فنکارعلیزے شاہ کےغیرمناسب رویےکےخلاف شکایت کرچکےہیں جن میں اداکار،پروڈیوسروہدایتکاریاسرنواز،اداکارہ زرنش خان اورنوید رضا شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.