شوبزفیچرڈ پوسٹ

سابق مس یونیورس اور بالی ووڈ اداکارہ مس سشمیتا سین نے اب تک شادی کیوں نہیں کی؟ کیا انہیں کوئی مرد پسند نہیں آیا؟ اصل کہانی سب کے سامنے آگئی

رینی کو گود لینے کے بعد ان کی زندگی میں کوئی ایسا آدمی نہیں آیا جو یہ نہ جانتا ہو کہ ان کی ترجیحات کیا ہیں: سشمیتا سین

سابق مس یونیورس اور بالی ووڈ اداکارہ مس سشمیتا سین نے اب تک شادی کیوں نہیں کی؟ کیا انہیں کوئی مرد پسند نہیں آیا؟ اصل کہانی سب کے سامنے آگئی ۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکارہ سشمیتاسین دو گود لی ہوئی لڑکیوں رینی اور الیسا کی اکیلی ماں ہیں تاہم اب تک انہوں نے شادی کیوں نہیں کی حال ہی میں اداکارہ نے اس موضوع پر کھل کر بات کی ہے۔ انٹرنیشنل میڈیا رپورٹ کے مطابق اکشے کمار کی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں بھارت کی معروف اداکارہ و سابق مس ورلڈ سشمیتا نے انکشاف کیا کہ رینی کو گود لینے کے بعد ان کی زندگی میں کوئی ایسا آدمی نہیں آیا جو یہ نہ جانتا ہو کہ ان کی ترجیحات کیا ہیں۔ اداکارہ نے کہا کہ میں نے کبھی یہ نہیں سوچا کہ میں جس سے شادی کروں وہ میری بیٹیوں کی ذمہ داری بانٹ لے، لیکن وہ اسے اس سے الگ ہونے کے لیے بھی نہیں کہہ سکتے کیونکہ ان کی بیٹیوں کو ایک خاص عمر تک ان کی ضرورت ہے۔

سشمیتانے مزید کہا کہ وہ اپنی زندگی میں کچھ بہت ہی دلچسپ مردوں سے ملی ہیں لیکن ا ن سیشادی نہ کرنے کی واحد وجہ یہ ہے کہ وہ مایوس کن تھے۔ اداکارہ نے یہ بھی واضح کی کہ ان کے شادی نہ کرنے کے فیصلے کا ان کے بچوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری بیٹیاں بہت بہت مہربان طبعیت کی مالک ہیں انہوں نے اپنی زندگی میں لوگوں کو کھلے بازوں سے قبول کیا، کبھی منہ نہیں بنایا، اور سب کو یکساں محبت دی اور احترام بھی کیا۔ سشمیتا نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ تین مرتبہ شادی کرنے کے قریب پہنچیں لیکن خدا نے انہیں بچا لیا، انہوں نے کہا کہ اگر میں شادی کرلیتی تو مجھ سے متعلقہ زندگیوں پر کیا تباہی آتی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.