شوبزفیچرڈ پوسٹ

ہم جنس پرستی کا شوق یا کچھ اور؟ اداکار فرحان سعید کے اپنی اہلیہ عروہ حسین سے علیحدگی کی شرمناک ترین وجہ سامنے آگئی ‘ شوبز انڈسٹری میں ہلچل مچ گئی

اداکار فرحان سعید اور اداکارہ عروہ حسین کی علیحدگی کی سب سے بڑی وجہ پبلک ریلیشن کمپنی کی مالکہ ''مائدہ '' نامی خاتون ہے

ہم جنس پرستی کا شوق یا کچھ اور؟ اداکار فرحان سعید کے اپنی اہلیہ عروہ حسین سے علیحدگی کی شرمناک ترین وجہ سامنے آگئی ‘ شوبز انڈسٹری میں ہلچل مچ گئی ۔

تفصیلات کے مطابق اداکار و گلوکار فرحان سعید اور ان کی بیوی اداکارہ عروہ حسین کی علیحدگی کے حوالے سے حال ہی میں ایک بیان سامنے آیا جس میں یہ کہا گیا ہے کہ یہ علیحدگی ان دونوں کا ذاتی معاملہ ہے جس کے بارے میں وہ میڈیا پر گفتگو نہیں چاہتے۔ دونوں کی علیحدگی کی کہانی خاصی پرانی ہے ۔ عروہ حسین کے خاندانی اور قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ گلوکار فرحان سعید منشیات اور شراب نوشی کی وجہ سے اپنے خاندان سے بھی کافی حد تک کٹ چکے ہیں جبکہ ان کے معاشقوں کے بارے میں بھی پوری میڈیا انڈسٹری اور ان کا خاندان جانتا ہے جس کی وجہ سے ان کی بیوی عروہ حسین نے کچھ عرصہ قبل باقاعدہ ان سے علیحدگی اختیار کرلی تھی پھر یکا یک دونوں کی فلم جس میں سرمایہ کاری عروہ حسین نے کی اسی وجہ سے مختلف جگہوں پر اکٹھے تصاویر دے کر تاثر دیا گیا کہ دونوں میںکوئی خلیج نہیں جو بات درست نہیں تھی۔ عروہ حسین کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ فرحان سعید کراچی کی دو نئی ڈرامہ اداکارئوں کے ساتھ تعلقات تھے جو آج بھی قائم ہیں جبکہ لاہور کی مقامی پبلک ریلیشن کمپنی کی مالکہ مائدہ کے ساتھ بھی انہوں نے اپنے تعلقات استوار کر رکھے ہیں جو دونوں میاں بیوی کے درمیان اختلافات کی بڑی وجہ بھی ہے۔ اس کے قبل بھی اداکارہ عروہ حسین اور اداکار فرحان سعید کے مابین کئی بار تلخیاں پیدا ہوئیں جس کا نتیجہ ان کی علیحدگی کے طور پر نکلتا رہا۔ اداکارہ عروہ حسین کے قریبی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ لاہور میں موجود کمپنی کی مالکہ مائدہ سے تعلقات کی بناء پر فرحان سعید نے کمپنی میں لاکھوں روپے کی سرمایہ کاری کی ہوئی ہے جس کے بارے میں اداکارہ عروہ حسین کو لاعلم رکھا گیا جب اس سلسلے میں فرحان سعید سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے پھر ان تمام باتوں کی تردید کر دی اور کہا کہ ایسے الزامات میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔

gh

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.