شوبز

ماس فاؤنڈیشن کےڈرامہ "رشتياں دا کی رکھیےناں”کی دھوم

ماس فاؤنڈیشن کےڈرامہ "رشتياں دا کی رکھیےناں" کو لاہورکےشائقین نےخُوب داد دی

ماس فاؤنڈیشن کےڈرامہ "رشتياں دا کی رکھیےناں” کو لاہورکےشائقین نےخُوب داد دی۔ ماس فاؤنڈیشن کی جانب سے الحمراء میں معروف افسانہ نگارسعادت حسن منٹوکی ایک مختصرکہانی "ٹوبہ ٹیک سنگھ” سےاخذ کیا گیا یہ تھیٹرڈرامہ معروف بھارتی ڈرامہ نگاراتم جیت سنگھ نے لکھا ہےجبکہ اِس کی ہدایت کاری ماس فاؤنڈیشن کے صدرعامرنوازنےکی ہے۔ "رشتیاں دا کی رکھیےناں” نےلاھوری شائقین کو پُرجوش کر دیا۔ ڈرامے کے دوران اگرچہ باربارتالیاں بجتی رہیں لیکن ڈرامےکےاختتام پرشائقین تا دیرتالیاں بجاتے رہے۔

ماس فاؤنڈیشن کے صدر عامر نواز نے کہا کہ یہ ماس فاؤنڈیشن کے لیے ایک کارنامہ ہے کہ ماس فاؤنڈیشن پاکستان کی پہلی تھیٹر کمپنی ہے جس نے نہ صرف پاکستان بلکہ دیگر ملکوں میں بھی تینوں بڑی زبانوں یعنی اُردو، پنجابی اور انگریزی میں تھیٹر ڈراموں کے ساتھ ساتھ خاموش تھیٹر ڈرامے بھی پیش کیے ہیں۔ بد قسمتی سے ڈرامے کے مصنف اتم جیت سنگھ پہلے سے طے شدہ چند مصروفیات کے باعث فنکاروں کی کارکردگی کے گواہ بننے پاکستان نہیں آ پائے لیکن اُنہوں نے وعدہ کیا کہ آئندہ جب بھی ماس فاؤنڈیشن کی جانب سے "رشتیاں دا کی رکھیے ناں” پیش کرنے کا اہتمام ہو گا، وہ ضرور آئیں گے۔

عامرنوازنےمزید کہا کہ اگرچہ ماس فاؤنڈیشن نےبین الاقوامی تھیٹرمیلوں میں دس سےزائد ممالک میں پرفارم کیا ہےلیکن لاہورکےشائقین کا اندازانوکھا ہے اورشائقین نےہمیشہ ماس فاؤنڈیشن کے آغازیعنی 2003 سے ہی دیگرمتوازی تھیٹروں کے ساتھ ساتھ ماس فاؤنڈیشن کی کارکردگی کوسراہا اوراُس سےمحبت کی ہے۔


"رشتياں دا کی رکھیےناں” کی پرفارمنس کی موسیقی بھارت سےتعلق رکھنےوالےاتل شرما اورپاکستان کےمعروف میوزک کمپوزرسہیل رانا نےترتیب دی تھی جبکہ دیگرمیوزک عمران نوازنےڈیزائن کیا تھا۔ گلوکارجاگیرسنگھ،رجت راج،گرجندرگوری اوررضا ہیرتھےجبکہ کاشف نذیراسسٹنٹ ڈائریکٹرتھے۔ ڈرامےکےفنکاروں میں سرفرازانصاری،زوہیب حیدر،سید ذیشان حیدر،حسن رضا، تنویرخالد،عثمان علی چودھری، حفظہ طاہر،چودھری ظہیرتاج،عمران مانی،سید حماد اعجاز،کاشف نذیر،محمد عثمان ریحان،افضل اوراحمد چودھری شامل تھے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.