استاد شفقت سلامت علی خان کےساتھ” صوفی نائٹ “ کا اعلان
استاد شفقت سلامت علی خان کےعلاوہ شام چوراسی گھرانےکےنوجوان گائیک فیضان علی خان اور نادرعلی خان بھی اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے
شام چوراسی گھرانے کے معروف گائیک استاد شفقت سلامت علی خان کے ساتھ” صوفی نائٹ “کے عنوان سے ایک شام 4 جولائی کو الحمراہال نمبر2میں شام 6 بجے منائی جائے گی جس کااہتمام کلچرل جرنلسٹس فاﺅنڈیشن آف پاکستان نے لاہور آرٹس کونسل کے تعاون سے کیاہے۔ پروگرام کی کمپیئرنگ کے فرائض سعید سیکی سرانجام دیں گے۔پروگرام میں استاد شفقت سلامت علی خان کے علاوہ شام چوراسی گھرانے کے نوجوان گائیک فیضان علی خان اور نادرعلی خان بھی اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔
تقریب میں فن وثقافت سے وابستہ اہم شخصیات خصوصی شرکت کریں گی۔استاد شفقت سلامت علی خان کاکہا تھاکہ ہمارے آباﺅ اجداد کئی پشتوں کلاسیکل موسیقی کی خدمت کر رہے ہیںاور اب ہم انکے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنا حصہ ڈال رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ موسیقی کی ترویج کےلئے کلچرل جرنلسٹس فائونڈیشن آف پاکستان کی خدمات قابل تحسین ہیںجسے کبھی فراموش نہیں کیاجا سکتا ۔