شوبز

علیزے شاہ کے شوٹنگ چھوڑکرجانے پرشکایت درج

اداکارہ نے دوران شوٹنگ غیر مناسب رویہ اختیار کیا اوربغیربتائے شوٹنگ ادھوری چھوڑکرچلی گئیں

فلم پروڈکشن اینڈ ڈسٹری بیوشن کمپنی نے علیزے شاہ کے شوٹنگ چھوڑکرجانے پرمتعلقہ ایسوسی ایشن میں شکایت درج کرا دی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان فلم اینڈ ٹیلی ویژن پروڈکشن اینڈ ڈسٹری بیوشن کمپنی (ایوری ڈے پکچرز) نے علیزے شاہ کے خلاف ’’متحدہ پروڈیوسرز ایسوسی ایشن‘‘ میں شکایت درج کرائی ہے۔

شکایت کنندہ کا کہنا ہے کہ اداکارہ نے دوران شوٹنگ غیر مناسب رویہ اختیار کیا اوربغیربتائے شوٹنگ ادھوری چھوڑکرچلی گئیں، جس سے ہمیں مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ کہا جارہا ہے کہ علیزے کے ایک ڈرامے کی شوٹنگ کشمیر میں چل رہی ہے جس کے سبب وہ شوٹنگ چھوڑ کر وہاں چلی گئیں تھیں۔ خیال رہے کہ شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنی والے چند شخصیات علیزے شاہ شوٹنگ چھوڑ کر جانے کے عمل کو غیرمناسب بھی قرار دے چکی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.