شوبز

"یاد سلامت”کلاسیکل میوزیکل فیسٹول کا اعلان

،شام چوراسی میوزیکل سرکل پاکستان کا واحد اوراکلوتا پلیٹ فارم ہےجوصدیوں پرانی موسیقی اورکلاسیکل گائیکی کوزندہ رکھےہوئےہے

دورحاضر کےتان سین اوربرصغیر پاک و ہند کے معروف ترین کلاسیکل گائیک استاد سلامت علی خان کی کی یاد میں "یاد سلامت” کے نام سےدو روزہ کلاسیکل میوزیکل فیسٹول کا اعلان کردیا گیا ہےجس میں ملک کےناموراورشہرہ آفاق گلوکاراورمیوزیشن اپنےفن کا مظاہرہ کریں گے،فیسٹول کا انعقاد شام چوراسی میزک سرکل کے زیراہتمام کیا جارہاہے،شام چوراسی میوزیکل سرکل پاکستان کا واحد اوراکلوتا پلیٹ فارم ہےجوصدیوں پرانی موسیقی اورکلاسیکل گائیکی کوزندہ رکھےہوئےہے۔

card

شام چوراسی میوزیک سرکل کے زیراہتمام منعقد کئے جانے والے اس کلاسیکل فیسٹول میں جو فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے ان میں استاد شفقت علی خان ،استاد حسین بخش گلو خان،نیازی برادران،استاد رضا علی خان ،استاد ندیم سلامت،استادشیر میانداد خان،استاد فہیم اظہر،اور استاد غلام عباس خان شامل ہیں۔دیگر نوجوان فنکاروں میں ،فیضان علی خان،نادر علی خان ،چاند خان ،سورج خان،عارث علی خان،بہشتان،اعجاز علی خان،اور شہریار علی خان نمایاں ہیں۔

کلاسیکل فیسٹول میں مختلف سازوں پر سنگت کرنے والوں میں بانسری نواز اکمل قادری،،جگوخان،کاشف علی دانی،انیل حسن،زوہیب حسن،مجاور عباس،اشتیاق حسین،علی امجد،اور ماجد علی شامل ہیں یہ امر قابل ذکر ہے کہ شام چوراسی میوزک سرکل کے زیراہتمام منعقد کئے جانے والے اس فیسٹیول کے مہمان خصوصی سابق وزیراطلاعات اور مسلم لیگ ن کے سنئیر رہنما پرویز رشید ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.