شوبزفیچرڈ پوسٹ

سیاستدان بننے کا جنون، بالی ووڈ کی مشہور و معروف اداکارہ ارمیلا ماتونڈ کو کیا کیا پاپڑ بیلنا پڑے؟ ہوشر باء کہانی منظر عام پر آنے کے بعد سب چونک کر رہ گئے

جب سیاست میں جانے کا فیصلہ کیا تو اس کو بہت سے لوگوں نے عجیب نظر سے دیکھا ، ان کے بارے میں عجیب عجیب تبصرے شروع ہو گئے

سیاستدان بننے کا جنون، بالی ووڈ کی مشہور و معروف اداکارہ ارمیلا ماتونڈ کو کیا کیا پاپڑ بیلنا پڑے؟ ہوشر باء کہانی منظر عام پر آنے کے بعد سب چونک کر رہ گئے۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ ارمیلا ماٹونڈکر کا شمار ان اسٹارز میں کیا جاتا ہے جو سیاست میں نہ صرف گئے بلکہ باقاعدہ انتخابات میں بھی حصہ لیا۔ تاہم شوبز سے سیاست کی جانب سفر کے دوران ارمیلا کے ساتھ کیا واقعات پیش آئے اور انہیں کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا حال ہی میں اداکارہ نے اس پر کھل کر گفتگو کی ہے۔ ارمیلا کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے سیاست میں جانے کا فیصلہ کیا تھا اس کو بہت سے لوگوں نے عجیب نظر سے دیکھا تھا، سیاست میں جاتے ہی ان کے بارے میں عجیب عجیب تبصرے شروع ہو گئے کہ جن کو سن کر حیرت ہوتی تھی جبکہ ایسے تبصروں کا سلسلہ اب تک بھی جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شاید ایسا اس لئے ہوا کہ وہ اداکارہ ہیں خوبصورت اور گلیمرس بھی ہیں اس لئے لوگ سمجھتے ہیں کہ وہ گونگی اور سوچنے سمجھنے کی صلاحیت سے عاری ہیں اور سیاست کا حصہ نہیں بن سکتی کیونکہ ایک اداکارہ ہیں۔ ارمیلا نے کہا کہ اگر آپ ایک مرد اداکار ہیں تو ہو سکتا ہے آپ کے ساتھ ایسا نہ ہو۔ ارمیلا ماٹونڈکر نے یہ بھی بتایا کہ میڈیا جس انداز میں ان کی الیکشن مہم کو کور کرتا تھا وہ خود اسی کا مذاق اڑانے کے لیے کافی تھا جبکہ آج بھی حالات میں کچھ زیادہ تبدیلی نہیں آئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.