شوبز

مذہب نہیں بیچنا چاہیے،بھارتی مسلم رکن اسمبلی کا تبصرہ

فلمسازلینا مانی میکالائی نےاپنی نئی دستاویزی فلم کا پوسٹرشیئرکیا جس کے بعد بھارت میں سوشل میڈیا پربھونچال آگیا

فلمسازلینا مانی میکالائی نےاپنی نئی دستاویزی فلم کا پوسٹرشیئرکیا جس کے بعد بھارت میں سوشل میڈیا پربھونچال آگیا۔ پوسٹر میں ہندو دیوی ’کالی ماتا‘ کوسگریٹ نوشی کرتےہوئےدکھایا گیا ہے۔ ٹوئٹرپرمانی میکالائی کی گرفتارکا مطالبہ کیا جارہا ہے جواس وقت ٹاپ ٹرینڈ بن چکا ہے۔ اس معاملےپراداکارہ اورلوک سبھا میں کانگریس رکن نصرت جہاں نےکہا کہ تخلیقی صلاحیت کے نام پرمذہب نہیں بیچنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ گھر میں بیٹھ کر یہ مسالہ دیکھنا اچھا لگتا ہے، میں ہمیشہ تخلیقی صلاحیت اور انفرادیت کی حمایت کرتی ہوں لیکن میں یہ بھی سمجھتی ہوں کہ مذہبی جذبات مجروح نہیں کرنے چاہئیں۔ نصرت جہاں نے کہا کہ میں کبھی بھی کسی کے مذہبی جذبات مجروح نہیں کروں گی، نا ہی کچھ ایسا تخلیق کروں گی جو مذہب سے متصادم ہو۔ یاد رہے کہ ستمبر 2020 میں نصرت جہاں نے دیوی دُرگا ماتا کا روپ دھار کر ایک فوٹوشوٹ کروایا تھا جس کے بعد انہیں قتل کی دھمکیاں بھی ملی تھیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.