مکی ماؤس ’ڈزنی ‘ کو خیربادکہنے کےلیےتیار
مکی ماؤس کےکردارکو 95 سال مکمل ہورہےہیں اوراس موقع پراس کےکاپی رائٹس ایکسپائرہوجائیں گے
سال 2024 میں مکی ماؤس کےکردارکو 95 سال مکمل ہورہےہیں اوراس موقع پراس کےکاپی رائٹس ایکسپائرہوجائیں گے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ میں میں بتایا گیا ہے کہ مشہورِ زمانہ کارٹون کردار مکی ماؤس بہت جلد ’ڈزنی اسٹوڈیو ‘چھوڑنےوالا ہے، کیونکہ 2024 میں مکی کو ڈزنی اسٹوڈیو کے ساتھ 95 سال مکمل ہوجائیں گے اسٹوڈیو اس آئیکونک کارٹون کردار کے حوالے سے حاصل خصوصی رائٹس سے جلد محروم ہوجائے گا۔
علاوہ ازیں امریکی کاپی رائٹ قوانین کے تحت 2024 سے مکی ماؤس پبلک ڈومین کے طورپردستیاب ہوگا اورعام افراد بھی اسے اپنے تخلیقی کاموں کےلیےاستعمال کرسکیں گے۔ تاہم جب کاپی رائٹس ایکسپائر ہوجائیں گے تو ہر فرد اس کردارکوکسی قسم کی اجازت یا معاوضہ اداکئےبغیراستعمال کرسکے گا۔
یاد رہے کہ اس آئیکونک کارٹون کردار ’مکی ماؤس ‘ کو 1928 میں اسکرین پر متعارف کروایا گیا تھا جس کے بعد یہ کردار ڈزنی کی شناخت ثابت ہوا تھا جبکہ ڈزنی اسٹوڈیو مکی ماؤس کو 130 سے زائد فلموں میں استعمال کر چکا ہے۔