شوبز

علیزے گبول اورملک زوریزجَلد والدین بننےجا رہےہیں

ملک زوریزکےمطابق اُن کی زندگی میں ماضی یا حال میں جو کچھ بھی ہورہا ہےوہ اُس کےاکیلےذمےدارہیں

پاکستانی مقبول ترین ماڈل و اداکارہ علیزے گبول کے شوہر، ملک ریاض کے نواسے ملک زوریز نے پہلی بار والدہ سے متعلق سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا ہے۔ ملک زوریزنے اپنے انسٹا گرام اسٹوری پرفالوورزکوخوشخبری سُناتے ہوئےبتایا ہے کہ ’وہ اوراُن کی اہلیہ جَلد والدین بننے جا رہے ہیں‘۔ ان کا کہنا ہے کہ ’میرے بچے کو میری ماں کی مدد یا نام کی ضرورت نہیں ہے‘۔ ملک زوریز نے اپنی انسٹا گرام اسٹوری میں والدہ سے متعلق لکھا ہے کہ ’میں اپنی نجی زندگی سے متعلق خاموش رہا ہوں لیکن میری والدہ نے بہت سی چیزوں کو میرے لیے اور میری اہلیہ علیزے کے لیے مشکل بنا دیا ہے‘۔

ملک زوریز کا والدہ کیخلاف بیان، جَلد والد بننے کی خبر بھی سنا دی

انہوں نےلکھا ہےکہ ’ہرکسی کی برداشت کی ایک حد ہوتی ہے،میری بیوی ایک ایسے اقدام پرتنقید کا شکاررہی ہےجس کا ہم دونوں نےمل کر فیصلہ کیا تھا، میری پہلی شادی کی ناکامی میں میری دوسری اہلیہ علیزے کا کوئی کردار نہیں ہے، مجھےلگتا ہےکہ میری ذاتی زندگی میں جوکچھ بھی ہورہا ہے اس سےکسی کوکوئی سروکارنہیں ہونا چاہیے‘۔ ملک زوریزکےمطابق اُن کی زندگی میں ماضی یا حال میں جو کچھ بھی ہورہا ہےوہ اُس کےاکیلےذمےدارہیں،کسی اورکواُن کی زندگی میں ناکامیوں کا قصوروارنہیں ٹھہرایا جا سکتا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.