شوبز

جھوٹی گواہی:اداکارہ ایمبرہرڈکو جیل کی سزا

آسٹریلوی سیاستدان جوائس نےامریکا سےمطالبہ کیا ہےکہ اداکارہ کو جھوٹی گواہی دینےپر جیل بھیجنے کی سزا سنائی جائے

آسٹریلوی سیاستدان جوائس نے امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ اداکارہ ایمبر ہرڈ کو جھوٹی گواہی دینے پر جیل بھیجنے کی سزا سنائی جائے۔ بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی سیاستدان نے ایمبر ہرڈ کی جھوٹی گواہی کے بارے میں انکشاف کیا، ایک آسٹریلوی مارننگ شو سن رائز کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ’آسٹریلوی سیاستدان نے اداکارہ کے لیے کوئی ہمدردی ظاہر نہیں کی بلکہ ان کا موازنہ وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کے ساتھ کیا۔

خیال رہے کہ ایمبر ہرڈ پر آسٹریلیا میں 2015ء میں 2 کتوں کی غیر قانونی امیگریشن کے لیے جھوٹ بولنے کا الزام لگایا گیا تھا۔  رپورٹ کے مطابق اداکارہ پر آسٹریلیا کی عدالت میں اپنی گواہی کے دوران جانی ڈیپ کے دو یارکشائر ٹیریئرز درآمد کرنے کے بارے میں جھوٹ بولنے کا الزام ہے۔ واضح رہے کہ امریکی حکّام کی جانب سے جاسوسی کے الزام میں جولین اسانج کو امریکا کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.