شوبز

6 سال پرانا کیس، اداکار راج ببر کو کیا سزا سنائی گئی؟ تہلکہ مچا دینے والی خبر آگئی

2 مئی 1996 میں پولنگ آفیسر نے وزیر گنج میں ایف آئی آر درج کرائی تھی۔ راج ببر وہاں سے سماجوادی پارٹی کے امیدوار تھے

بالی ووڈ کے معروف و مشہور اداکار راج ببر کو 26 سال پرانے کیس میں کیا سزا سنائی گئی اس حوالہ سے تہلکہ مچا دینے والی خبر منظر عام پر آنے کے بعد سب چونک کر رہ گئے ۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق فلم اداکار اور کانگریس لیڈر راج ببر کو ایم پی ایم ایل اے کورٹ نے دو سال کی سزا سنائی ہے، اس کے ساتھ ہی عدالت نے 8500 روپے کا جرمانہ بھی لگایا ہے۔ حالانکہ جیل کی سزا ہونے کے تھوڑی دیر بعد ہی انہیں 20-20 ہزار روپئے کی دو ضمانتوں اور ایک نجی مچلکے پر ضمانت مل گئی ہے۔

راج ببر پر سرکاری کام میں رخنہ اندازی کرنے اور مارپیٹ کا قصور وار پایا گیا ہے۔ راج ببر فیصلے کے وقت عدالت میں موجود رہے۔ 2 مئی 1996 میں پولنگ آفیسر نے وزیر گنج میں ایف آئی آر درج کرائی تھی۔ راج ببر وہاں سے سماجوادی پارٹی کے امیدوار تھے۔ واضح رہے کہ ایک ماہ کے اندر ضلع کورٹ میں سزا کے خلاف اپیل کرسکتے ہیں۔ ایم پی ایم ایل اے کورٹ نے راج ببر کو دو سال کی سزا سنائی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.