شوبز

اداکار نوازالدین صدیقی کی اہلیہ پر لاکھوں روپے کی کرپشن کا الزام کیوں لگا؟

عالیہ کے پروڈکشن ہاؤس ہولی کا میں بطور کریٹیو اور کو۔پروڈیوسر کام کرنے والی منجو گڑھوال نے نواز الدین کی اہلیہ پر الزامات کی بوچھاڑ کر دی

بالی ووڈ کے مشہور و معروف اداکار نواز الدین صدیقی کی اہلیہ پر لاکھوں روپے کی کرپشن کا الزام کیوں اور کس نے لگایا اس حوالہ سے ہم خبر منظر عام پر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے مشہور اداکار نوازالدین صدیقی(Nawazuddin Siddiqui) کی اہلیہ عالیہ صدیقی مشکل میں پھنستی نظر آرہی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق عالیہ صدیقی (Aaliya Siddiqui) پر 31 لاکھ روپے کی عدم ادائیگی پر مالی فراڈ کا الزام لگا ہے۔ اس معاملے میں عالیہ صدیقی کے خلاف پولیس میں شکایت بھی درج کرائی گئی ہے۔

میڈیا کے مطابق ہندی سینما کے معروف اداکار نوازالدین صدیقی کی اہلیہ عالیہ صدیقی پر اس فراڈ کے الزام کی تصدیق ہو گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عالیہ کے پروڈکشن ہاؤس ہولی کا میں بطور کریٹیو اور کو۔پروڈیوسر کام کرنے والی منجو گڑھوال نے نواز الدین کی اہلیہ پر الزام لگایا ہے۔ منجو کے مطابق انہوں نے عالیہ صدیقی کے اس منصوبے میں بطور پروڈیوسر بہت پیسہ لگایا تھا۔ عالیہ نے جو ذمہ داری مجھے سونپی تھی، میں نے اس پروجیکٹ کے لیے لوگوں کو کاسٹ کیا اور انہیں چیک بھی دیے۔ لیکن آہستہ آہستہ وہ چیک بانس ہونے لگا۔ اس دوران عالیہ نے اسے رقم واپس کرنے کا یقین دلایا اور بعد میں وہ اپنی بات سے پلٹ گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.