شوبز

شعیب اخترپرمیم:علیزے شاہ کابنانےوالوں کوکرارا جواب

شوبز انڈسٹری کی نوجوان اداکارہ نےسابق فاسٹ بالر شعیب اخترپربنےمیم پر ردعمل دیا

شوبزانڈسٹری کی نوجوان اداکارہ علیزے شاہ نے قومی کرکٹ ٹیم کےسابق فاسٹ بالرشعیب اخترپربنےمیم پرردعمل دیا ہے۔ شعیب اختران دنوں فریضۂ حج کی ادائیگی کےلیےسعودی عرب میں موجود ہیں جس کی اطلاع اُنہوں نےاپنی سوشل میڈیا پوسٹ کےذریعےدی تھی۔ سابق کرکٹر کی پوسٹ وائرل ہوتے ہی جہاں اُن کےمداحوں نےاُن کے لیےخواہشات کا اظہارکیا تو وہیں میمرزاس وقت بھی خاموش نہ رہ سکے۔ ایک میمرنےٹوئٹ کیا کہ رواں سال توشیطان کوسب سےتیزرفتارسےکنکرپڑنےوالےہیں۔

علیزے شاہ کا شعیب اختر پر میم بنانے والوں کو کرارا جواب

اس میم پر ردعمل دینے کے لیے علیزے شاہ نے انسٹاگرام کا رُخ کیا اور اپنی انسٹا اسٹوری میں میم کا اسکرین شاٹ شیئر کیا۔ علیزے شاہ نے طنزیہ انداز میں کہا کہ اب کیا ہم اس میم بولیں۔ اداکارہ نے شدید غصے کے انداز میں کہا کہ یاد رکھیں! مذاق کرنے اور مذاق اُڑانے میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ واضح رہے کہ شعیب اختر نے اپنے مداحوں کو ٹوئٹ میں بتایا تھا کہ وہ سعودی عرب کے سرکاری مہمان کی حیثیت سے فریضۂ حج کی ادائیگی کے لیے روانہ ہو رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.