شوبز

ساحر علی بگا نےعالیہ بھٹ پر مقدمہ کیوں نہ کیا؟

معروف گلوکار نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہیں بھارتی اداکارہ بہت پیاری لگتی ہیں

پاکستان کے معروف گلوکارساحرعلی بگا نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہیں بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ بہت پیاری لگتی ہیں۔ ساحرعلی بگا نےحال ہی میں ایک ٹاک شو میں شرکت کی۔ اس دوران ساحر علی بگا سے پوچھا گیا کہ اُن کا گانا ’میں تینوں سمجھاواں کی‘ جب عالیہ بھٹ کی جانب سے گا کر بگاڑا گیا تو انہوں نے عالمی عدالت میں عالیہ بھٹ پر مقدمہ کیوں نہیں کیا؟

جس پرساحرعلی بگا کا ہنستےہوئے کہنا تھا کہ عالیہ بھٹ مجھے بہت سوہنی لگتی ہے، میں نے سوچا گانے تو جیسا بھی گا رہی ہیں اچھا لگ رہا ہے، جہاں اتنے لوگ بے سُرا گا رہے ہیں وہاں عالیہ بھٹ کا گانا بگاڑنا بھی جائز ہے۔ ساحر علی بگا نے مزید کہا کہ بھارتی ہدایتکار کرن جوہر نے عالیہ بھٹ سے گانا گانے کو کہا تھا اور میرا یہ گانا عالیہ بھٹ کے ریکارڈ کروانے سے پہلے مجھ سے اجازت بھی لی گئی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.