شوبز

’ٹاپ گن میورک‘ ٹام کروز نےکام کرنےکا کتنا معاوضہ لیا؟

ہالی ووڈ کی مشہورفلم ’ٹاپ گن میورک‘ ریلیزسےاب تک 1 ارب ڈالرزسےزائد کا بزنس کرچکی ہے۔

ہالی ووڈ کی مشہورفلم ’ٹاپ گن میورک‘ ریلیزسےاب تک 1 ارب ڈالرزسےزائد کا بزنس کرچکی ہے۔ تاہم جہاں اس فلم نے دنیا بھرسے خوب کمایا وہیں ایکشن ہیرو ٹام کروز بھی کروڑوں ڈالرزکا معاوضہ وصول کر چکے ہیں ٹام کروز نے 1986 میں ٹاپ گن میں کام کیا تھا اور 3 دہائیوں بعد ایک بار پھر وہی کردار بڑی اسکرین پر فلم کے سیکوئل میں ادا کیا جس کیلئے انہیں فلم میکرز کی جانب سے ایک کرو ڑ25 لاکھ ڈالرز فیس ادا کی گئی۔

تاہم اداکار نے کنٹریکٹ میں کچھ شرائط شامل کی تھیں جس کے مطابق فلم کی آمدنی میں سے کچھ حصہ ٹام کروز کو اس وقت ادا کیا جائے گا جب باکس آفس بزنس ایک مخصوص ہندسے کو عبور کرلے گا۔ جس کے تحت سنیماؤں سے ہونے والی آمدنی کے ساتھ ساتھ فلم کے اسٹریمنگ اور دیگر ذرائع سے ہونے والے بزنس سے بھی ٹام کروز کو حصہ ادا کیا جائے گا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹام کروز اس فلم سے 8 سے 10 کروڑ ڈالرز کے درمیان کما سکتے ہیں جبکہ حتمی رقم طے کرنے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔ یاد رہے کہ فلم ٹاپ گن میورک 27 مئی 2022 کو ریلیز کی گئی تھی جس کے بعد سے اب تک فلم 1 ارب ڈالرز سے زائد کما چکی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.