شوبز

اداکارمصطفیٰ قریشی کی اہلیہ روبینہ قریشی کا انتقال

تصدیق اُن کےاہلِ خانہ نےکی جبکہ اُن کی نمازِجنازہ عصرکی نماز کےبعد عبداللّٰہ شاہ غازی کے مزار پر ہوگی

پاکستانی فلموں کے مایہ ناز اداکارمصطفیٰ قریشی کی اہلیہ معروف، سینئر گلوکارہ روبینہ قریشی کراچی میں انتقال کرگئیں۔ گلوکارہ روبینہ قریشی کے انتقال کی تصدیق اُن کے اہلِ خانہ نے کی جبکہ اُن کی نمازِ جنازہ عصر کی نماز کے بعد عبداللّٰہ شاہ غازی کے مزار پر ہوگی اور تدفین بھی وہیں ہوگی۔ روبینہ قریشی کی عمر 81 برس تھی اور وہ طویل عرصے سے کینسر میں مبتلا تھیں۔ اداکار مصطفیٰ قریشی کی اہلیہ روبینہ کا اصل نام عائشہ قریشی تھا۔

وہ 1940ء میں حیدرآباد میں پیدا ہوئیں، انہوں نے سندھی کے علاوہ اردو، پنجابی اور سرائیکی گیت بھی گائے۔ اداکار مصطفیٰ قریشی سے شادی کے بعد روبینہ قریشی 1970ء میں لاہور منتقل ہو گئیں۔ روبینہ قریشی نے سندھ یونیورسٹی سے مسلم ہسٹری میں ماسٹرز کیا تھا

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.