شوبز

سارہ علی خان اب کس کےساتھ "ڈیٹ” کرنا چاہتی ہیں؟

معروف اداکارہ تیلگو فلم انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے اداکار وجے دیوراکونڈا کو ڈیٹ کرنا چاہتی ہیں

بالی ووڈ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ علی خان تیلگو فلم انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے اداکار وجے دیوراکونڈا کو ڈیٹ کرنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے یہ انکشاف معروف پروگرام ’کافی ود کرن‘ کے سیزن 7 میں کیا ہے۔  ’کافی ود کرن7‘ کے آنے والے شو میں بالی ووڈ انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی 2 اداکارائیں سارہ خان اور جھانوی کپور بطور مہمان شرکت کر رہی ہیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر ہدایت کار کرن جوہر نے پروگرام کا پرومو شیئر کیا جس میں انہوں نے دونوں اداکاراؤں سے چٹ پٹے اور دلچسپ سوال و جواب کرتے دکھائی دیے گئے۔ اس موقع پر کرن جوہر نے سارہ خان سے سوال پوچھا کہ اب ان کا کرش کون ہے اور اب کس کو ڈیٹ کرنا چاہتی ہیں، پہلے تو سارہ خان نے جواب دینے سے گریز کرنے کی کوشش کی لیکن کرن جوہر کے اصرار پر تھوڑا شرماتے ہوئے تیلگو فلم انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے اداکار وجے دیوراکونڈا کا نام لے لیا۔

actress sarah,deva

خیال رہے کہ کرن جوہر کے ہی ایک پروگرام میں جھانوی کپور نے بھی اعتراف کیا تھا کہ وہ وجے دیوراکونڈا کو پسند کرتی ہیں، جھانوی سارہ خان کے وجے کا نام لینے پر خوش نظر نہیں آ رہیں۔ دوسری جانب ارجن ریڈی کے اداکار وجے دیوراکونڈا نے کرن جوہر کی پوسٹ اپنی اسٹوری میں شیئر کرتے ہوئے سارہ کی انہیں ڈیٹ کرنے کی خواہش پر ردِعمل ظاہر کیا ہے کہ ’مجھے اچھا لگا کہ آپ نے کیسے ’دیوراکونڈا‘ کہا، بہت خوب‘۔ وجے دیوراکونڈا نے اپنی اسٹوری میں اداکارہ سارہ اور جھانوی دونوں کو ٹیگ کیا ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.