شوبز

ماہرہ خان نےکیریئربنانےکےلئےکیا جدوجہد کی؟کہانی کھل گئی

ماہرہ خان نےکہا کہ سابق شوہرعلی عسکری نےدیکھا ہےکہ میں نےکتنی جدوجہد کےبعد اپنا کیریئربنایا ہے

ماہرہ خان نےکیریئربنانےکےلئےکیا جدوجہد کی؟کہانی کھل گئی،اداکارہ ماہرہ خان پاکستان شوبزانڈسٹری کی ان ورسٹائل اداکاراؤں میں سےایک ہیں جنہوں نےاپنےکیرئیرکا آغازشادی کےبعد کیا تھا۔ ماہرہ خان کی 2007 میں علی عسکری سےشادی ہوئی جن سےان کا ایک بیٹا اذلان ہےتاہم یہ شادی چند سالوں کا سفرطےکرنےکےبعد ختم ہوگئی۔ اداکارہ نےشادی کےبعد شوبزمیں قدم رکھا اوربےحد کم وقت میں شہرت حاصل کی،حال ہی میں اداکارہ نےگفتگو میں سابق شوہرکےحوالے سےانکشاف کیا ہے۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ میرے سابق شوہرعلی نےہمیشہ سےمجھےسپورٹ کیا،ہمارے درمیان طلاق ہوچکی ہےلیکن اس کے باوجود وہ اب بھی مجھ پرفخرکرتےہیں۔

ماہرہ خان نےکہا کہ علی نےدیکھا ہےکہ میں نےکتنی جدوجہد کےبعد اپنا کیریئربنایا ہےاوروہ یہ بھی جانتےہیں کہ میں نےصحیح طریقےسے اس سفرکوطےکیا ہےاس لئےمیرے والدین کےعلاوہ میرے شوہرسےزیادہ مجھ پرکوئی اورفخرنہیں کرسکتا۔ ماہرہ خان ان دنوں ساتھی اداکارہ فہد مصطفیٰ کےساتھ اپنی نئی فلم ’قائدِاعظم زندہ باد‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں جس نےریلیزکے 4 دن میں ہی 16 کروڑسےزائد کا بزنس کرلیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.