شوبز

نیٹ فلکس کی کون سی سیریز زیادہ مقبول ہیں؟

نیٹ فلکس کی بےمثال ہاررویب سیریز’اسٹرینجرتھنگز‘کےخوب چرچےہیں جوکہ پاکستان میں بھی بےحد پسند کی جا رہی ہے

دنیا بھرمیں نیٹ فلکس کی بےمثال ہاررویب سیریز’اسٹرینجرتھنگز‘کےخوب چرچےہیں جوکہ پاکستان میں بھی بےحد پسند کی جا رہی ہے۔ تاہم ان دنوں پاکستان میں نیٹ  فلکس کی کونسی سیریزسب سےزیادہ دیکھی جا رہی ہیں آیئےایک نظرڈالتےہیں۔ اسٹرینجرتھنگزکےتمام سیزنزنے دنیا بھرمیں کامیابی حاصل کی لیکن اسٹرینجرتھنگزکا چوتھا سیزن پاکستان میں نیٹ فلکس پرپہلےنمبرپرٹرینڈ کررہا ہےجبکہ پاکستانی شائقین اس کےپانچویں سیزن کا بھی بےصبری سےانتظارکررہےہیں۔

اسٹرینجر تھنگز کی کہانی امریکہ میں موجود افسانوی قصبے ہاکنز میں رہنے والے چھ دوستوں، ان کی فیملی اور ایک پولیس افسر کے گرد گھومتی ہے جنھیں عجیب الخلقت مخلوق اور واقعات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

شی

بھارتی مصنف امتیاز علی کی لکھی ہوئی سیریز شی کو بھی پاکستان میں بےحد پسند کیا جا رہا ہے اور یہ دوسرے نمبر پر ٹرینڈ کر رہی ہے۔ اس سیزن کی کہانی ایک پولیس کانسٹیبل کے گرد گھومتی ہے جو خفیہ طور پر ممبئی میں رہ کر کام کرتی ہے۔

دی لانگسٹ نائٹ

دی لانگسٹ نائٹ کی کہانی نفسیاتی مریضوں کی جیل میں رہنے والے ایک قاتل کے گرد گھومتی ہے، کرائم اور تھرلر سے بھرپور یہ سیریز پاکستان میں نیٹ فلکس پر تیسرے نمبر پر ٹرینڈ کر رہی ہے۔

دی ایمبریلا اکیڈمی

دی ایمبریلا اکیڈمی  کی کہانی پر اسرار طور پر پیدا ہونے بچوں کے گرد گھومتی ہے جنھیں ایک رئیس پال کر دنیا کو بچانے کا کام لیتا ہے۔ یہ پاکستان میں نیٹ فلکس پر چوتھے نمبر پر ٹرینڈ کر رہی ہے۔

 ونکینزو

جہاں پاکستانی شائقین کورین پاپ بینڈ بی ٹی ایس کے فین ہیں وہیں کورین سیریز دیکھنے میں بھی کسی سے پیچھے نہیں 20 اقساط پر مشتمل جنوبی کوریا کی ونکینزو سیریز شائقین کو بہت پسند آرہی ہے اور پاکستان میں یہ پانچویں نمبر پر ٹرینڈ کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.