شوبز

شوہر سمیت گرفتاری کی افواہیں، حریم شاہ کا مؤقف بھی سامنے آگیا

وہ شوہر بلال کے ہمراہ ترکی میں ہیں نہ کہ زیر حراست بلکہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ ترکی میں ایک خوشگوار زندگی گزاررہی ہیں : حریم شاہ

شوہر سمیت گرفتاری کی افواہیں، حریم شاہ کا مؤقف بھی سامنے آگیا ‘ معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے شوہر بلال شاہ سمیت گرفتاری کی خبروں کی تردید کردی۔

تفصیلات کے مطابق معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ سے متعلق مختلف ویب سائٹس نے دعویٰ کیا تھا کہ انھیں شوہر بلال کے ہمراہ مسقط جاتے ہوئے ترکی ائیرپورٹ سے گرفتار کیا گیا ہے اور ان سے بھاری مقدار میں سونا اور غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی گئی ہے تاہم اب حریم شاہ نے بتایا کہ ان سے متعلق گرفتاری کی خبریں جھوٹی اور بے بنیاد ہیں ۔ حریم نے بتایا کہ وہ شوہر بلال کے ہمراہ ترکی میں ہیں نہ کہ زیر حراست، حریم کا کہنا تھا وہ اپنے شوہر کے ساتھ ترکی میں ایک خوشگوار زندگی گزاررہی ہیں ۔

یاد رہے کہ اس سے قبل حریم کے خاندانی ذرائع نے بھی ان سے متعلق چلنے والی خبروں کی تردید کی تھی۔ حریم کے خاندانی ذرائع کا کہنا تھا کہ حریم اس وقت شوہر کے ہمراہ ترکی میں موجود ہیں اور دونوں خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں، ان کا حالیہ دنوں میں مسقط کے لیے کوئی پلان ہی شیڈول نہیں تھا تو ائیرپورٹ سے گرفتاری کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.