شوبز
بالی ووڈ حسینہ سشمتا سین نے شادی نہیں کی تو پھر؟
آج سشمتا نےایک اورتصویرانسٹاگرام پرپوسٹ کی جس میں ان کےسامنے نیلگوں پانی نظرآرہا ہے
بالی ووڈ کی حسینہ سشمتا سین نےگزشتہ روزسوشل میڈیا پرپوسٹ کیا تھا کہ انہوں نےشادی تونہیں کی لیکن وہ ایک خوش کن مرحلےپرہیں۔ آج سشمتا نےایک اورتصویرانسٹاگرام پرپوسٹ کی جس میں ان کےسامنے نیلگوں پانی نظرآرہا ہےاورانہوں نےسفید رنگ کا عمدہ لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔
یہ تصویرپوسٹ کرتےہوئےسشمتا سین نےلکھا کہ ‘بالآخرسکون، اورشورختم’۔ واضح رہےکہ چند روزقبل للیت مودی نےسوشل میڈیا پر انکشاف کیا تھا کہ وہ سشمتا سین کےساتھ تعلق میں ہیں جس کےبعد سوشل میڈیا سمیت روایتی میڈیا پربھی افواہوں کا ایک بازارگرم ہوگیا تھا۔