شوبز

سجل علی اوراحد رضا میرنےایک دوسرے کواَن فالوکردیا

کچھ ماہ قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ احد اور سجل نے راہیں جُدا کرنے کا فیصلہ کیا تھا 

مقبول ترین جوڑی سجل علی اوراحد رضا میرنےانسٹا گرام سےایک دوسرے کواَن فالوکردیا۔ کچھ ماہ قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ احد اور سجل نے راہیں جُدا کرنے کا فیصلہ کیا اور اس خبر کی تصدیق پاکستان شوبز انڈسٹری کی خاتون صحافی آمنہ حیدر نے بھی کی تھی۔ بعدازاں، سجل نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے احد رضا میر کا نام ہٹا دیا تھا جس کے بعد، اُن کی علیحدگی کی خبروں نے شدت اختیار کرلی تھی۔

سجل، احد نے ایک دوسرے کو اَن فالو کردیا

اب یہ خبر سامنے آئی ہے کہ سجل اور احد نے ایک دوسرے کو انسٹاگرام سےاَن فالوکردیا ہے اوراس حوالے سے سوشل میڈیا پر اسکرین شاٹ بھی وائرل ہورہے ہیں۔  واضح رہے کہ شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کا احد اورسجل کی طلاق سے متعلق بتانا تھا کہ اس جوڑی کے درمیان طلاق احد رضا میر کی جانب سے اختیارکیے گئے لاپرواہی کے رویے اورمتعدد معاشقوں کے سبب ہوئی ہے۔

صحافی یاسر شامی نے ایک ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ احد اپنی اہلیہ سجل کو فلموں میں کام کرنے کی اجازت نہیں دے رہے تھے اور اسی وجہ سے دونوں کے درمیان طلاق ہوئی کیونکہ سجل نے یہ بات ماننے سے انکار کردیا تھا۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.