شوبز

گلوکار عدنان سمیع نے انسٹا گرام سے اپنی پوسٹیں کیوں ڈیلیٹ کیں؟ وجہ سامنے آگئی

انسٹاگرام سے اچانک تمام پوسٹس ڈیلیٹ کرنا اور پھر الوداع کا پیغام جاری کرنے کے پیچھے کیا وجہ ہوسکتی ہے یہ اب تک واضح نہیں ہوسکا

گلوکار و موسیقار عدنان سمیع نے انسٹاگرام سے اپنی تمام پوسٹس کیوں ڈیلیٹ کیں اس حوالہ سے اصل کہانی سامنے آنے کے بعد سب دنگ رہ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مداح اس وقت حیران ہوئے جب گلوکار اور موسیقار عدنان سمیع نے اچانک اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تمام تصاویر اور ویڈیوز ڈیلیٹ کردیں تاہم بعد ازاں گلوکار کی جانب سے انسٹاگرام پر ایک مختصر سی ویڈیو پوسٹ کی گئی جس میں انگریزی کے حروف میں’ ALVIDA’ لکھا ہوا تھا۔ انسٹاگرام سے اچانک تمام پوسٹس ڈیلیٹ کرنا اور پھر الوداع کا پیغام جاری کرنے کے پیچھے کیا وجہ ہوسکتی ہے یہ اب تک واضح نہیں ہوسکا۔

دوسری جانب خیال کیا جارہا ہے کہ شاید عدنان سمیع نے کچھ وقت کیلئے سوشل میڈیا سے دوری اختیار کرنے کیلئے ایسا کیا ہوا تاہم اس حوالے سے کوئی تصدیق نہیں ہوئی۔ اس کے علاوہ کچھ صارفین نے خیال ظاہر کیا کہ عدنان سمیع کا نیا گانا ریلیز ہونے والا ہوگا اس لیے گلوکار نے ایسا کیا۔ واضح رہے کہ انسٹاگرام پر عدنان سمیع کے 6 لاکھ سے زائد فالورز ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.