شوبز

بھارتی موسیقار نے ایک اور پاکستانی گانے کی دھن چرا لی

رنبیر کپور اور ان کی اہلیہ عالیہ بھٹ کی آنے والی فلم ’براہمسترا‘ کے گانے ’کیسریا‘ کی دھن پرانے پاکستانی گانے ’لاری چھوٹی‘ کی کاپی نکلی۔

’کیسریاُ‘ کو ایک روز قبل 17 جولائی کو ریلیز کیا گیا تھا، جسے ارجیت سنگھ نے گایا ہے اور اسے رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ پر فلمایا گیا ہے۔مذکورہ گانے کی موسیقی معروف موسیقار پریتم نے ترتیب دی ہے جب کہ اس کی شاعری امیتابھ بھتاچاریہ نے لکھی ہے۔’کیسریا‘ کے ریلیز ہوتے ہی صارفین نے سوشل میڈیا پر گانے کی دھن چوری کرنے کا الزام لگاتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اس کی دھن پرانے پاکستانی گانے ’لاری چھوٹی‘ سے چوری کی گئی ہے۔

صارفین نے بھارتی موسیقار پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے پرانے پاکستانی گانے کو نئے ریپر میں فروخت کرنے کی کوشش کی۔

بھارتی موسیقار نے جس پرانے پاکستانی گانے ’لاری چھوٹی‘ کو کاپی کیا، اسے دو دہائیاں قبل ’لال‘ نامی بینڈ نے ریلیز کیا تھا، جسے معروف موسیقار ذالفقار جبار خان المعروف ذلفی نے گایا تھا اور انہوں نے ہی اس کی دھن بنائی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.