شوبزفیچرڈ پوسٹ

پاکستان کا مستقبل کیا ہوگا؟ اداکارہ و ماڈل حرا ترین نے بھی خواب دیکھ لیا، آنے والے دنوں میں کیا ہونے والا ہے؟ عوام کو ہلا کر رکھ دینے والا دعویٰ سامنے آگیا

میں نے دیکھا پاکستان خوشحالی کی جانب گامزن ، ملک میں بڑی اور مثبت چیزیں ہورہی ہیں، لوگ ترقی کررہے ہیں اور بہت خوش بھی ہیں: حرا ترین

پاکستان کا مستقبل کیا ہوگا؟ اداکارہ و ماڈل حرا ترین نے بھی خواب دیکھ لیا، آنے والے دنوں میں کیا ہونے والا ہے؟ عوام کو ہلا کر رکھ دینے والا دعویٰ سامنے آگیا ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکارہ و ماڈل حرا ترین نے پاکستان کے مستقبل کے حوالے سے دیکھا گیا خواب سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔ حرا ترین نے گزشتہ شب اپنے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی اور بتایا کہ جب وہ دوپہر کو سو رہی تھیں تو اس وقت انہیں خواب آیا۔ اداکارہ نے لکھا کہ ‘مجھے پاکستان کے مستقبل کے حوالے سے بہت ہی خوبصورت خواب آیا ہے’۔ انہوں نے بتایا کہ ‘میں نے دیکھا پاکستان خوشحالی کی جانب گامزن ہے، ملک میں بڑی اور مثبت چیزیں ہورہی ہیں، لوگ ترقی کررہے ہیں اور بہت خوش بھی ہیں’۔ حرا نے اپنی اسٹوری کے اختتام پر لکھا کہ ‘میں امید کے ساتھ دعا کرتی ہوں کہ میرا یہ خواب سچ ثابت ہو’۔ حرا ترین کی انسٹاگرام اسٹوری کا اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہے جس پر صارفین بھی اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے ملک کے بہتر مستقبل کی دعا کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.