شوبز

سدھو موسے والا کے قتل میں ملوث 2 شوٹر پولیس مقابلے میں ہلاک

سدھو موسے والا کو29مئی کو نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا' ملزمان سے فائرنگ کے تبادلے میں 3 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے

بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل میں ملوث 2 شوٹرپولیس مقابلے میں ہلاک، خفیہ اطلاع پر پولیس کی کارروائی ، مبینہ پولیس مقابلہ میں 4ملزمان مارے گئے۔

انٹرنیشنل میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی پولیس نے خفیہ اطلاع پر پاکستانی سرحد کے قریب ایک گاؤں میں کارروائی کی، اس دوران پولیس اور گینگسٹرز میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ پولیس مقابلے میں 4 ملزمان مارے گئے جن میں سدھو موسے والا کے قتل میں ملوث 2 شوٹرز بھی شامل ہیں۔ حکام کے مطابق ملزمان سے فائرنگ کے تبادلے میں 3 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے۔ واضح رہے کہ نامور بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کو29مئی کو نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا، بعد ازاں گینگسٹر لورنس بشنوئی نے اعتراف کیا تھا کہ سدھو موسے والا کا قتل اس کے گینگ نے کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.