شوبز

نامناسب سوال پوچھنے پر بالی ووڈ کی اداکارہ ایشوریا رائے صحافی پر پھٹ پڑیں

مجھے لگتا ہے میں کسی ماہر امراض نسواں کے ساتھ بات کررہی ہوں، بھائی آپ صحافی ہیں، صحافی رہیں اور اسی ضمن میں سوالات پوچھیں

بالی ووڈ کی سپر سٹار اور معروف اداکارہ ایشوریا رائے نامناسب سوال پوچھنے پر انٹرنیشنل صحافی پر پھٹ پڑیں اور اس کو کھری کھری سنا دیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایشوریا خوبصورتی کے علاوہ تلخ ونامناسب سوالات کے بھرپور انداز میں جواب دینے کے حوالے سے بھی مشہور ہیں۔ اداکارہ کا ایک پرانا انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا جس میں وہ صحافی کے عریانیت کے پھیلا کے حوالے سے پوچھنے پر سخت جواب دیتی نظر آرہی ہیں۔

فرانسیسی صحافی نے اداکار ابھیشیک بچن کی اہلیہ سے سوال کیا کہ کیا آپ اسکرین پر عریانیت کے فروغ کے حق میں ہیں؟ جس پر ایشوریا نے کہا میں نے کبھی عریانیت نہیں پھیلائی نہ ہی اس میں دلچسپی ہے۔ صحافی کے دوبارہ یہی سوال پوچھنے پر اداکارہ نے برہمی کا اظہار کیا۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے میں کسی ماہر امراض نسواں کے ساتھ بات کررہی ہوں، بھائی آپ صحافی ہیں، صحافی رہیں اور اسی ضمن میں سوالات پوچھیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.