شوبز

حمزہ شہباز کی کامیابی، عفت عمر کا سوشل میڈیا پر ٹوئٹ، سب حیران

لکھا سن رہے ہو نا تم، رو رہا ہے عمران' ٹوئٹ میں آنسوؤں کے ساتھ ہنسنے والا ایموجی بھی ڈالا: عفت عمر کا ردعمل

پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے الیکشن میں حمزہ شہباز کے کامیاب ہونے پر سینئر اداکارہ عفت عمر نے سوشل میڈیا پر ٹوئٹ کیا جسے دیکھ کر سب حیران رہ گئے ۔

تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر پر عفت عمر نے ایک بار پھر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا اور لکھا سن رہے ہو نا تم، رو رہا ہے عمران۔ عفت عمر نے اپنی ٹوئٹ میں آنسوؤں کے ساتھ ہنسنے والا ایموجی بھی ڈالا۔ ایک اور ٹوئٹ میں عفت عمر نے سابق صدر آصف علی زرداری کی ایک ہنستی ہوئی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان سے محبت کا اظہار کیا۔ عفت عمر نے مریم نواز کو بھی ٹوئٹر پر مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ سازشی جعلی خط سے شروع ہونے والا گیم اصلی خط پر ختم، جبکہ ایک جگہ اداکارہ نے چوہدری شجاعت کے اقدام کی حمایت کرتے ہوئے لکھا کہ میری جماعت میری مرضی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.