شوبزفیچرڈ پوسٹ

حمزہ شہباز کے وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہونے پر اداکار اور ہدایتکار بھی میدان میں آگئے، پرویزالٰہی کی شکست کو پیسے کی جیت اور پاکستان کی ہار قرار دیدیا

پیسہ جیت گیا اور پاکستان ہار گیا:بلال قریشی، پاکستان میں انتخابات کی صورتحال ''سرکس''بن گئی: اداکارہ ماورہ حسین

حمزہ شہباز کے وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہونے پر اداکار اور ہدایتکار بھی میدان میں آگئے، پرویزالٰہی کی شکست کو پیسے کی جیت اور پاکستان کی ہار قرار دیدیا ۔

حمزہ شہباز کے دوبارہ وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہونے پر اداکار بلال قریشی نے ردعمل کا اظہار کیا۔ گزشتہ روز حمزہ شہباز دوبارہ وزیراعلی پنجاب منتخب ہوگئے جب کہ پرویز الہی کو پھر شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ووٹنگ کے نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوار پرویز الٰہی نے 186 ووٹ لیے جبکہ مسلم لیگ ن کے حمزہ شہباز نے 179 ووٹ لیے تاہم اسی حوالے سے بلال قریشی نے انسٹاگرام اسٹوری پوسٹ کی اور لکھا کہ ‘پیسہ جیت گیا اور پاکستان ہار گیا’۔بلال قریشی کے علاوہ دیگر اداکاروں نے بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔ اداکارہ ماورہ حسین نے پاکستان میں انتخابات کی صورتحال کو ‘سرکس’ کا نام دیا۔ اس کے علاوہ ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمن قمر نے بھی ٹوئٹ کیا اور کہا ‘پاکستانی عوام تمہارے ووٹ کی دو ٹکے کی قدر نہیں ہے’۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.