شوبز

اداکار یاسر شورو کی اہلیہ کی تقریب میں باحجاب شرکت ، سب کے دل جیت لیے

ایک اور صارف نے تمام اداکاروں کے ہمراہ زینب کی تصویر پر تبصرہ کرتے لکھا کہ زینب سب کے درمیان سب سے زیادہ اچھی لگ رہی ہیں

اداکار یاسر شورو کی اہلیہ زنیب آبرو نے اداکارہ ثانیہ شمشاد کے بیٹے کی سالگرہ تقریب میں باحجاب شرکت کی جس کو دیکھ مداحوں سمیت سب تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق اداکار یاسر شورو کی اہلیہ کی ثانیہ شمشاد کے بیٹے کی تقریب کی تصاویر وائرل ہورہی ہیں جس میں ان کی اہلیہ کو سیاہ اور سفید رنگ کا عبایا پہنے چہرے پر حجاب لگائے دیکھا جاسکتا ہے۔ ثانیہ نے یاسر شورو کی اہلیہ کے لیے انسٹا اسٹوری شیئر کی جس پر درج تھا کہ زینب ہمیں تم پر فخر ہے۔ ایک صارف نے لکھا کہ یہی وجہ ہے کہ خاتون ان سب کے درمیان منفرد اور باوقار لگ رہی ہیں۔ ایک اور صارف نے تمام اداکاروں کے ہمراہ زینب کی تصویر پر تبصرہ کرتے لکھا کہ زینب سب کے درمیان سب سے زیادہ اچھی لگ رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.