شوبز

بھارتی اداکار رنویر سنگھ کے خلاف ایف آئی آر درج کیوں ہوئی؟ پتا چل گیا

ممبئی کے ایک پولیس اسٹیشن پر عریاں فوٹو شوٹ کرانے پر بھارتی اداکار رنویر سنگھ کے خلاف ایف آئی آر درج ہو گئی

بھارتی اداکار رنویر سنگھ کے خلاف ایف آئی آر درج کیوں ہوئی؟ پتا چل گیا ‘ رنویر سنگھ کے خلاف 509، 292، 294 آئی پی سی اور آئی ٹی ایکٹ کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ممبئی پولیس کی جانب سے رنویر سنگھ کے خلاف عریاں فوٹو شوٹ کرانے پر انڈین پینل کوڈ (آئی پی سی)اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی)ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کر لی گئی۔ ممبئی کے چیمبور پولیس اسٹیشن میں داخل کی گئی ایف آئی آر میں رنویر سنگھ کے خلاف 509، 292، 294 آئی پی سی اور آئی ٹی ایکٹ کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی پولیس کا کہنا ہے کہ ایک روز قبل خاتون وکیل کی جانب سے انہیں درخواست دی گئی تھی جس میں مقف اختیار کیا گیا تھا کہ اداکار کی برہنہ تصاویر سے خواتین کے احساسات مجروح ہوئے ہیں، درخواست گزار نے اپیل کی تھی کہ اداکار کے خلاف آئی پی سی اور آئی ٹی ایکٹ کے تحت خواتین کی عزت مجروح کرنے کا مقدمہ درج کیا جائے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.