شوبز

ٹائیگر شروف اور دیشا پٹانی کا بریک ہوگیا’ بھارتی میڈیا کا دعویٰ

تقریبا 6 سال سے زائد عرصہ ساتھ رہنے کے بعد ٹائیگر شروف اور دیشا پٹانی کا بریک اپ ہوگیا ہے

بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف اور اداکارہ دیشا پٹانی کے حوالے سے کئی سالوں سے افواہیں تھیں کہ دونوں کے ایک دوسرے کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں اور جلد شادی کریں گے۔

بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ تقریبا 6 سال سے زائد عرصہ ساتھ رہنے کے بعد ٹائیگر شروف اور دیشا پٹانی کا بریک اپ ہوگیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق ٹائیگر شروف کے قریبی دوست نے بتایا کہ ٹائیگر اور دیشا اب ایک ساتھ نہیں ہیں۔ یہ واضح نہیں ہے کہ ان کے درمیان کیا ہوا لیکن وہ دونوں اب سنگل ہیں۔ یہ خبریں سامنے آرہی ہیں کہ دونوں اداکاروں نے رواں سال کے شروع میں ایک دوسرے سے راہیں جدا کرلی تھیں۔ خیال رہے کہ بریک اپ کے حوالے سے دیشا اور ٹائیگر شروف کی جانب سے کوئی تصدیق سامنے نہیں آئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.