شوبز

وزیراعلیٰ سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ، شوبز کی معروف شخصیات کا ردعمل بھی سامنے آگیا

پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر طنز کیا، انہوں نے کہا 'ایک زرداری سب سے بڑی بیماری' ساتھ ہی عمران خان کو مبارکباد بھی دی

وزیراعلی پنجاب سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر شوبز کی معروف شخصیات بھی پیچھے نا رہی اور انہوں نے اس فیصلہ پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے انسٹاگرام پر خصوصی پوسٹ شیئر کی جس میں پاکستان کا جھنڈا تھا، ساتھ ہی اداکارہ نے لکھا ‘پاکستان زندہ باد’۔ اداکار بلال قریشی نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو سراہا اور کہا ‘آج اس فیصلے نے ثابت کردیا کہ امید اب بھی باقی ہے’۔ اداکارہ منال خان نے انسٹاگرام اسٹوری پر پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی پوسٹ شیئر کی اور فیصلے پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا۔ اداکار عمران عباس نے اپنی تصویر اسٹوری پر شیئر کی اور ساتھ ہی مبارکباد پیش کی۔ اس کے علاوہ عمران عباس نے لکھا کہ پوری قوم کو اس فیصلے پر مبارک ہو، پاکستان زندہ باد۔

اداکار احسن محسن اکرام نے پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر طنز کیا، انہوں نے کہا ‘ایک زرداری سب سے بڑی بیماری’۔ ساتھ ہی احسن نے عمران خان کو مینشن کیا اور انہیں مبارکباد پیش کی۔ معروف ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمن قمر نے کہا ‘عدلیہ کے ہاتھوں تکبر کی موت’۔ ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے کہا ‘پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت، مزاری کی رولنگ سے ڈپٹی اسپیکر شپ کے مزار تک کی کہانی ہے’

سینئر اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے کہا ‘پاکستان کا بھی حق ہے کہ وہ دنیا کے ساتھ چلے اور ہر پاکستانی تعلیم یافتہ اور خوشحال ہو اور یہ تب ہی ہوسکتا ہے جب ہم خود اپنی تقدیر کو بدلنے کے لیے تدبیر کرنا شروع کردیں’۔ اداکارہ نے کہا ‘ ہر انسان کو کام کرنا پڑے گا تب ہی پاکستان بدلیگا۔ یہ پہلی جیت ہے جو ہم سب نے مل کر حاصل کی ہے۔ڈٹے رہو ۔ مبارک’۔ اس کے علاوہ ثمینہ پیرزادہ نے ملک میں فوری انتخابات کا بھی مطالبہ کیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا ‘ذرا سوچیے اگر پاکستان کے قیام سے لے کر آج تک سارے ادارے اپنی اپنی حدود میں رہ کر کام کرتے اور دوسروں کو بھی کام کرنے دیتے تو آج پاکستان کہاں ہوتا’۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.