شوبز

رنبیر کپور اور شردھا کپور کی نئی فلم کے سیٹ پر آگ کیسے لگی؟ تفصیل سامنے آگئی

سب ٹھیک ہیں،آج سیٹ پر لائٹنگ کا کام اورکل کی شوٹنگ کی تیاری کی جارہی تھی، خدا کے فضل سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا: بونی کپور

بالی ووڈ کے اداکار رنبیر کپور اور اداکارہ شردھا کپور کی نئی فلم کے سیٹ پر آگ کیسے لگی اس حوالہ سے تفصیل سامنے آگئی ہے جس کے بعد شوبز حلقوں میں تھرتھرلی مچ گئی ۔

انٹرنیشنل میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی میں چترکوٹ اسٹوڈیو میں رنبیر اور شردھا کپور کی آنے والی فلم (جس کا نام اب تک سامنے نہیں آیا)کے سیٹ پر اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ اطلاعات کے مطابق بونی کپورجو اس فلم سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھ رہے ہیں نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سب ٹھیک ہیں،آج سیٹ پر لائٹنگ کا کام اورکل کی شوٹنگ کی تیاری کی جارہی تھی، خدا کے فضل سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا’۔ سوشل میڈیا پر فلم کے سیٹ پر لگنے والی آگ کی ویڈیوز بھی وائرل ہوئیں جس میں بظاہر بڑے پیمانے پر بنے ہوئے اسٹوڈیو میں سے آگ لگنے کی وجہ سے کافی دھواں نکلتے ہوئے دیکھا گیا۔ دوسری جانب آگ لگنے کے وقت رنبیر اور شردھا کی سیٹ پر موجودگی کے حوالے سے کوئی خبر سامنے نہیں آئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق آگ لگنے کے بعد فائر بریگیڈ کا عملہ فورا جائے وقوعہ پر پنچا اور آگ بجھانے کا کام شروع کردیا۔واضح رہے کہ سیٹ پر آگ لگنے کی وجوہات اب تک سامنے نہیں آئیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.