شوبز

بشریٰ انصاری کی والدہ کی طبیعت ناساز، آئی سی یو منتقل، دعا صحت کی اپیل

میں لاہور جا رہی ہوں، امی آئی سی یو میں ہیں، اللہ خیر، پیاری ماں' انسٹام گرام پر اب تک کئی صارفین نیک خواہشات کا اظہار کرچکے ہیں

سینئر اداکارہ بشری انصاری کی والدہ کی طبیعت ناساز ہونے پر انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو)میں منتقل کردیا گیاہے انہوں نے سب سے دعا صحت کی اپیل کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی معروف اداکارہ بشری انصاری نے یہ اطلاع انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے مداحوں سے شیئر کی۔ اداکارہ کی پوسٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ سفر کے لیے جہاز میں بیٹھی ہیں۔ بشری انصاری نے کیپشن میں بتایا کہ میں لاہور جا رہی ہوں، امی آئی سی یو میں ہیں، اللہ خیر، پیاری ماں۔ بشری انصاری نے یہ پوسٹ گزشتہ شب انسٹاگرام پر شیئر کی جس پر اب تک کئی صارفین نیک خواہشات کا اظہار کرچکے ہیں۔ واضح رہے کہ بشری انصاری کی والدہ گزشتہ کئی عرصے سے بیمار ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.