شوبز

ابرار الحق نے غلاف کعبہ اپنے ہاتھ سے سینے کی ویڈیو شیئر کر دی

مجھ جیسے گناہ گار بیٹے کو اللہ تعالی نے اس سال کے نئے غلافِ کعبہ پر سونے کے دھاگے سے ایک ٹانکا لگانے کی سعادت دی ہے

معروف گلوکار اور سماجی رہنما ابرارالحق نے غلاف کعبہ اپنے ہاتھ سے سینے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آج میرے والدین زندہ ہوتے تو وہ بہت خوش ہوتے۔

ٹوئٹر پر جاری ویڈیو میں ابرارالحق کو غلافِ کعبہ پر سوئی سے ٹانکے لگاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کے ساتھ جاری پیغام میں ابرار الحق نے لکھا کہ آج میرے والدین زندہ ہوتے تو بہت خوش ہوتے کہ ان کے گناہ گار بیٹے کو اللہ تعالی نے اس سال کے نئے غلافِ کعبہ پر سونے کے دھاگے سے ایک ٹانکا لگانے کی سعادت دی ہے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار یکم محرم کو غلافِ کعبہ کی تبدیلی کی گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.