شوبز

سدھو موسے والا کو قتل کرنے والا گینگ کا اگلا نشانہ کون؟ سلمان خان نے بلٹ پروف گاڑی کیوں خریدی؟

سلمان خان کو قتل کی دھمکیاں 'حفاظت کیلئے بلٹ پروف گاڑی خریدلی ' سدھو موسے والا کو قتل کرنیوالے گینگ نے سلمان خان کو قتل کی دھمکیاں دی

بھارتی پنجاب گلوکار سدھو موسے والا کو قتل کرنے والا گینگ کا اگلا نشانہ کون ؟ معروف اداکار سلمان خان نے بلٹ پروف گاڑی کیوں خریدی، تفصیل سامنے آگئی ۔

تفصیلات کے مطابق معروف پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کی ذمہ داری قبول کرنے والے گینگ کے سرغنہ لارینس بشنوئی نے سلمان خان کو بھی جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔ سلمان خان اور ان کے والد کو گزشتہ ماہ ایک دھمکی آمیز خط موصول ہوا تھا۔ اس خط میں لکھا تھا کہ ‘ تمہارا حال موسے والا جیسا کر دوں گا۔ میڈیا کی رپورٹس میں دعوی کیا جارہا تھا کہ سدھو موسے والا کے قتل کے بعد خدشہ ہے کہ اب گینگسٹر لارینس بشنوئی کے نشانے پر سلمان خان ہیں، اسی لیے اداکار کی سکیورٹی سخت کردی گئی تھی۔ رپورٹس کے مطابق قتل کی دھمکیاں ملنے کے بعد گزشتہ ہفتے سلمان خان نے ممبئی پولیس کے کمشنر وویک پھنسالکر سے ملاقات کی اور اپنے ذاتی تحفظ کے لیے اسلحے کے لائسنس کی درخواست جمع کروائی تاہم اب سلمان خان نے اپنی اور خاندان کی حفاظت کیلئے ایک بلٹ پروف گاڑی خرید لی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بلٹ پروف گاڑی سلمان خان کے گلیکسی اپارٹمنٹس میں دیکھی گئی۔ یہ گاڑی جدید ترین ماڈل کی نہیں بلکہ پرانی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.