شوبز

دنیا کے سب سے چھوٹے قد والے گلوکار کو سلمان خان کی اپنی فلم میں کاسٹ کیوں کیا؟

عبدو روزک سلمان خان کی فلم''کبھی عید کبھی دیوالی''جس کا نام اب تبدیل کر کے ''بھائی جان''رکھا گیا ہے میں اہم کردار نبھائیں گے

تاجکستان سے تعلق رکھنے والے دنیا کے سب سے چھوٹے قد والے گلوکار عبدوروزک کو بالی ووڈ کے سپرسٹار سلمان خان کی اپنی فلم میں کاسٹ کیوں کیا؟

تفصیلات کے مطابق دبئی میں رہائش پزیر عبدو روزک چھوٹے قد اور گلوکاری کی وجہ سے انٹرنیٹ پر کافی مقبول ہیں ،ان کی عمر 18 سال جبکہ قد تقریبا 3 فٹ سے زائد ہے۔ بتایا گیا ہے کہ عبدو روزک سلمان خان کی فلم”کبھی عید کبھی دیوالی”جس کا نام اب تبدیل کر کے ”بھائی جان”رکھا گیا ہے میں اہم کردار نبھائیں گے۔ عبدو روزک کا کہنا تھا کہ ”میں سلمان خان کے ساتھ بالی وڈ میں ڈیبیو کرنے کے لیے بہت خوش ہوں۔ میں نے کبھی خواب میں بھی نہیں سوچا تھا کہ ایک دن میں اتنے بڑے اسٹار کے ساتھ فلم کروں گا”۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.