شوبز

عامر خان کی سابقہ بیویوں کے متعلق حیران کن انکشاف، بالی ووڈ میں ہلچل مچ گئی

بالی وڈ سپر اسٹار عامر خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ہفتے میں ایک بار اپنی دونوں سابقہ بیویوں سے ضرور ملاقات کرتے ہیں

بھارت کے مشہور و معروف سپر سٹار عامر خان نے ایک ٹی وی شو کے دوران اپنی سابقہ دونوں بیویوں کے متعلق حیران کن انکشافات کیے جس کے بعد بالی ووڈ میں ہلچل مچ گئی ۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے سپر سٹار عامر خان اداکارہ کرینہ کپور کے ہمراہ بھارت کے معروف شو کافی وِد کرن کے مہمان بنے، مذکورہ قسط کی نشر ہونے سے قبل کچھ جھلکیاں سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہیں تاہم ان ہی میں سے ایک میں اداکار نے سابقہ بیویوں سے اپنے تعلق کے بارے میں بات کی۔ اداکار نے کہا کہ ‘ہم حقیقت میں ایک دوسرے کا خیال اور احترام کرتے ہیں، میرے دل میں دونوں کے لیے بے حد عزت و احترام ہے اور ہم لوگ ہمیشہ ایک فیملی ہی رہیں گے’۔ عامر خان نے بتایا کہ ‘ہم سب ہفتے میں ایک مرتبہ ضرور ملتے ہیں، میری کوشش ہوتی ہے کہ دونوں سے ملاقات یقینی بناں، چاہے ہم اپنی زندگیوں میں کتنے ہی مصروف کیوں نا ہوں’۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.