شوبز

دبنگ خان کو قتل کی دھمکیاں، راکھی ساونت بھی میدان میں آگئیں، بڑا اعلان کر دیا

سلمان خان کو ملنے والی دھمکیوں کو راکھی ساونت نے سنجیدگی سے لیا ہے اور انہوں نے دبنگ خان کی باڈی گارڈ بننے کی خواہش ظاہر کی ہے

بالی ووڈ کے دبنگ خان سلمان خان کو قتل کی دھمکیاں ملنے کے بعد بھارتی فلم انڈسٹری کی اداکارہ راکھی ساونت بھی میدان میں آگئیں اور انہوں نے بڑا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ بالی وڈ اداکار سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہوئی جس کے بعد دبنگ خان نے اپنی حفاظت کیلئے اسلحے کے لائسنس کی درخواست دی تھی۔ انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق سلمان خان کو ملنے والی دھمکیوں کو راکھی ساونت نے سنجیدگی سے لیا ہے اور انہوں نے دبنگ خان کی باڈی گارڈ بننے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق راکھی ساونت نے کہا کہ وہ سلمان خان کی باڈی گارڈ بننا چاہتی ہیں تاکہ اگر کوئی گولی مارے تو پہلے انہیں گولی لگے۔ راکھی کا کہنا تھا کہ ان کا اور سلمان خان کا ایک اچھا تعلق ہے اور وہ ان کی سلامتی کیلئے دعا گو بھی ہیں۔ بگ باس کی کھلاڑی نے سلمان خان کو اسلحہ کا لائسنس ملنے پر مبارکباد دیتے ہوئے ٹینشن نہ لینے کا مشورہ دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.