شوبز

اداکارہ مدھو بالا کی زندگی پر فلم بنانے والوں کو بہن مدھور برج بھوشن نے وارننگ کیوں دی؟

برائے مہربانی یہ لمحہ ہمارے لیے خراب مت کریں، اگر کسی نے میری درخواست نہ مانی تو مجھے مجبوراً ہراساں کرنے کا کیس دائر کرنا پڑے گا

بالی ووڈ کی آنجہانی اداکارہ مدھو بالا کی زندگی پر فلم بنانے والوں کو ان کی بہت مدھور برج بھوشن نے وارننگ کیوں دی اس حوالہ سے تمام تر تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مدھور برج بھوشن کا کہنا تھا کہ اداکارہ مدھوبالا کی زندگی پر فلم بنانا ان کے خاندان کا جذباتی اور قانونی حق ہے۔ آنجہانی اداکارہ کی بہن نے تمام فلمسازوں کو خبردار کیا کہ کوئی بھی مدھوبالا کی زندگی پر فلم میری منظوری کے بغیر نہیں بنائے گا۔ انہوں نے کہا برائے مہربانی یہ لمحہ ہمارے لیے خراب مت کریں، اگر کسی نے میری درخواست نہ مانی تو مجھے مجبورا ان پر جذباتی اور دماغی طور پر ہراساں کرنے کا کیس دائر کرنا پڑے گا۔

واضح رہے کہ مدھوبالا کی زندگی پر فلم ان کی بہن 80 سالہ مدھور برج بھوشن کے اشتراک سے پیش کی جائے گی جس کی تیاریاں جاری ہیں۔ مدھوبالا بھارتی فلم انڈسٹری کا وہ ستارہ تھیں جو اگرچہ کم وقت کے لیے چمکا لیکن جب تک اسکرین پر رہا اس نے سب کے دلوں پر راج کیا۔ مارلن منرو سے مشابہ مدھوبالا کا اصل نام ممتاز جہاں دہلوی تھا، انہوں نے 27سالہ فلمی کیرئیر میں 70 سے زائد فلموں میں کام کیا، ان کی فلم تاج محل باکس آفس پر بلاک بسٹر رہی تو مغل اعظم شاہکار قرار دی گئی۔ مدھو بالا کے دل نے 36 برس کی عمر میں اس کا ساتھ چھوڑ دیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.