شوبز

سیف علی خان کی سابق اہلیہ نے کیا درخواست کی؟ کرینہ کپور نے بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا

'امریتا نے مجھ سے درخواست کی کہ سارہ تمہارے ساتھ تصویر لینا چاہتی ہے کیونکہ یہ تمہاری بہت بڑی مداح ہے، اسے تمہارا کردار بہت پسند ہے

بالی ووڈ کے اداکار سیف علی خان کی سابقہ اہلیہ امریتا سنگھ نے کیا درخواست کی تھی اس حوالہ سے بالی ووڈ کی بیبو کرینہ کپور نے بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں کرینہ کپور اداکار عامر خان کے ہمراہ پروگرام ‘کافی وِد کرن’ کی مہمان بنیں، دورانِ شو کرینہ سے میزبان کرن جوہر نے سارہ اور ابراہیم کے ساتھ تعلق کے بارے میں پوچھا۔ کرینہ کپور نے جواب میں ماضی کا ایک یادگار قصہ سنایا۔ انہوں نے کہا ‘مجھے یاد ہے 2001ء میں جب میری فلم کبھی خوشی کبھی غم کی شوٹنگ چل رہی تھی تو سارہ اپنی والدہ امریتا سنگھ کے ساتھ میرے سیٹ پر آتی تھی اور مجھے دیکھ کر امریتا کے پیچھے چھپ جایا کرتی تھی’۔ کرینہ نے بتایا ‘امریتا نے مجھ سے درخواست کی کہ یہ تمہارے ساتھ تصویر لینا چاہتی ہے کیونکہ یہ تمہاری بہت بڑی مداح ہے، اسے تمہارا کردار بہت پسند ہے اور گانا یو آر مائی سونیا بھی اس کا پسندیدہ ہے’۔

بیبو کا کہنا تھا کہ ‘میری سمجھ سے باہر ہے کہ لوگ اس بارے میں اتنی زیادہ بات کیوں کرتے ہیں؟ ہم ایک فیملی ہیں، وہ سیف کی اولاد ہیں اور سیف کی ترجیحات ہیں’۔ انہوں نے کہا ‘ان رشتوں کو نبھانے میں کوئی مشکلات پیش نہیں آتیں، ہم سب کے پاس اپنا اپنا وقت ہوتا ہے، سیف اپنے بچوں کے لیے مناسب وقت نکالتا ہے، اسے جب بھی سارہ کے ساتھ وقت گزارنا ہوتا ہے وہ مجھے بتادیتا ہے کہ میں سارہ کے ساتھ کافی پینے جارہا ہوں یا تھوڑی دیر اس کے ساتھ بیٹھوں گا’۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.