شوبز

صبا فیصل خوبصورت دکھائی دینے کیلئے کیا کچھ کرتی ہیں؟ بڑے راز سے پردہ اٹھ گیا

میرے خیال میں اس میں کوئی برائی نہیں ہے، عمر کے ساتھ ساتھ بہتر نظر آنے میں کوئی مضائقہ نہیں، آپ کو اچھا نظر آنا چاہیے

پاکستان سینئر اداکارہ صبا فیصل خوبصورت دکھائی دینے کیلئے کیا کچھ کرتی ہیں؟ بڑے راز سے پردہ اٹھنے کے بعد شوبز انڈسٹری سمیت سب چونک کر رہ گئے۔

سینئر اداکارہ صبا فیصل نے خوبصورت دکھائی دینے کے لیے کاسمیٹک سرجری سمیت دیگر طریقے استعمال کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صبا فیصل کا کہنا تھا کہ میں جھوٹ کیوں بولوں، نہ میں جھوٹ کہتی ہوں، میں بالکل سرجریز کرواتی ہوں۔ ۔ اداکارہ نے کہا ‘یہ ہی سمجھداری ہے اور جو لوگ کہتے ہیں کہ نہیں ہم نہیں کرواتے، میرے خیال میں اس میں کوئی برائی نہیں ہے، عمر کے ساتھ ساتھ بہتر نظر آنے میں کوئی مضائقہ نہیں، آپ کو اچھا نظر آنا چاہیے’۔

صبا فیصل نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ‘خوبصورتی کا علاج ایسے کروائیں کہ نہ شکل تبدیل ہو اور نہ آپ کے چہرے کے تاثرات تبدیل ہوں’۔ ان کا کہنا تھا کہ ‘خوبصورت نظر آنے کے لیے کاسمیٹک سرجری کروانا ایک نشہ ہے، آپ ایک مرتبہ خود کو شیشے میں دیکھیں گے تو ضرور کہیں گے کہ چہرے کا یہ خدوخال ایسا ہونا چاہیے وغیرہ، تو میں یہ نہیں کرتی’۔ اداکارہ نے کہا ‘یہ سرجری غلط بھی ہوسکتی ہے تو میں لاہور میں ایک ہی ڈاکٹر کے پاس جاتی ہوں اور ہر 6 سے 8 ماہ بعد خوبصورتی بڑھانے اور جوان نظر آنے کے لیے سرجری کرواتی ہوں لیکن وہ بہت قدرتی لگتی ہے ‘۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.