شوبز

پاکستانی اداکار شہزاد شیخ نے جلد شادی کیوں کی؟ اہم راز سے پردہ اٹھ گیا

ان کی عمر اس وقت 28 سال ہے اور انھوں نے 20 سال کی عمر میں شادی کی تھی: اداکار شہزاد شیخ کو جواب

پاکستانی اداکار شہزاد شیخ نے جلد شادی کیوں کی اس حوالہ سے اہم راز سے پردہ اٹھ گیا ، انہوں نے ایک سوال کے جواب میں اپنی شادی کے متعلق جواب دیا۔

تفصیلات کے مطابق اداکار شہزاد شیخ اپنی اداکارہ بہن مومل شیخ کے ہمراہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں شریک ہوئے جس میں انھوں نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔ دوران شو ایک مداح لڑکی نے شہزاد شیخ کو سر کہہ کر مخاطب کیا جس پر شہزاد شیخ نے ٹوکا، جس کے بعد لڑکی نے شہزاد مخاطب کرتے ہوئے ان سے جلد شادی سے متعلق سوال کیا، جواب میں شہزاد شیخ کا کہنا تھا کہ مجھے لگا کہ وقت آگیا ہے شادی کر لینی چاہیے جس کے بعد میں نے شادی کر لی۔ بعد ازاں تابش ہاشمی کے سوال پر شہزاد شیخ نے بتایا کہ ان کی عمر اس وقت 28 سال ہے اور انھوں نے 20 سال کی عمر میں شادی کی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.