شوبز

شلپا شیٹھی کی ٹانگ کیسے ٹوٹی؟ شوبز حلقوں کو ہلا کر رکھ دینے والی سچائی سامنے آگئی

شلپا شیٹھی شوٹنگ کے دوران کیسے زخمی ہوئیں اور ان کی ٹانگ کیسے ٹوٹی تاحال اس کے متعلق کوئی سچائی سامنے نہیں آئی ہے

بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی کی ٹانگ کیسی ٹوٹی ؟ انڈین شوبز حلقوں کو ہلا کر رکھ دینے والی سچائی سامنے آنے کے بعد بھارتی اداکارہ کے مداحوں میں ہلچل مچ گئی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا رپورٹس کے مطابق شلپا شیٹھی ان دنوں روہت شیٹھی کی ہدایتکاری میں بننے والی ویب سیریز ”انڈین پولیس فورس”کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جہاں اداکارہ شوٹنگ کے دوران زخمی ہوئیں اور ان کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔ شلپا شیٹھی نے انسٹاگرام پر وہیل چیئر پر بیٹھے ہوئے مسکراتے چہرے کے ساتھ اپنی ایک تصویر اپ لوڈ کی جس میں ان کی ٹانگ پر بظاہر پلاسٹر لگا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔ اداکارہ نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ’زخمی ہونے کی وجہ سے 6 ہفتوں کیلئے شوٹنگ سے دور رہنا پڑے گا لیکن میں جلد صحت مند ہوکر واپس آؤں گی۔جب تک آپ سب مجھے دعاؤں میں یاد رکھیے گا’۔ شلپا کے زخمی ہونے کی خبر پر ان کے مداحوں اور دوستوں نے ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.