شوبز

ایکشن سے بھرپور ”دی لیجنڈ آف مولا جٹ” کے ٹریلر نے دنیا بھر میں دھوم مچا دی

جس فلم کو میں کافی پسند کرتا ہوں اور جسے آپ سب کو ضرور دیکھنا چاہیے، بلآخر اس کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے: بھارتی فلمساز انوراگ کشیپ

ایکشن سے بھر پور فلم ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ کا ٹریلر آج ریلیز کر دیا جس نے سامنے آتے ہی دنیا میں بھر میں اس کی دھوم مچ گئی ہے جبکہ بھارتی فلمساز بھی تعریف کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فلم ”دی لیجنڈ آف مولا جٹ” کا ٹریلر فلم کے آفیشل یوٹیوب چینل پر جاری کیا گیا ہے جس کا لنک ہدایت کار بلال لاشاری نے بھی ٹوئٹ کیا۔ فلم نے ریلیز سے قبل ہی ہر طرف دھوم مچا رکھی ہے، پاکستان کی مہنگی ترین فلم لاشاری فلمز، انسائیکلو میڈیا اور ٹرپل اے موشن پکچرز کے بینر تلے تخلیق کی گئی ہے۔ آج ریلیز کیے گئے ٹریلر کو کافی پسند کیا جارہا ہے ایسے میں بھارتی فلم ساز اور فلم ناقدین بھی دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے ٹریلر کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔ بھارت کے مشہور فلمساز انوراگ کشیپ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ’ جس فلم کو میں کافی پسند کرتا ہوں اور جسے آپ سب کو ضرور دیکھنا چاہیے، بلآخر اس کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے’۔

انوراگ کشیپ نے ٹوئٹ میں دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے ٹریلر کا لنک بھی شیئر کیا۔ اس کے علاوہ بھارت سے تعلق رکھنے والے مشہور فلم ناقد عمیر ساندھو نے بھی ٹوئٹ کرتے ہوئے دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے ٹریلر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ’ ہم کہہ سکتے ہیں کہ پاکستان کی پہلی 100 کروڑ کمانے والی فلم آرہی ہے’۔ دوسری جانب ایک اور مشہور بھارتی فلم ناقد توتیجا جگندر نے بھی دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے ٹریلر کی تعریف کی اور کہا کہ ‘یہ اب تک کی سب سے کامیاب ترین فلم ہوسکتی ہے، فواد خان ،ماہرہ خان اور بلال لاشاری نے یقینا کچھ بہترین بنایا ہے’۔ واضح رہے کہ جیو فلمز کے اشتراک سے یہ فلم 13 اکتوبر کو ملک اور بیرون ملک ایک ساتھ ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.